ممبئی: بھارتی ریاست اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت کے خواتین کی جینز سے متعلق متنازع بیان پر بھارتی اداکارہ اور راجیا سبھا کی ممبر جیا بچن نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کا پھٹی ہوئی جینز پہننا سماجی تباہی کا باعث ہے اگر خواتین پھٹی ہوئی جینز پہنیں گی تو اس کا معاشرے پر اور بچوں پر کیا اثر پڑے گا یہ کوئی اچھی مثال نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جیا بچن کی نواسی نویا نے بھی وزیراعلیٰ اتراکھنڈ کے بیان پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ہمارے کپڑے بدلنے سے پہلے اپنی ذہنیت بدلو۔ نویا نے سوشل میڈیا پر پھٹی ہوئی جینز پہن کر تصویر بھی شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ میں فخر کے ساتھ پھٹی ہوئی جینز پہنوں گی۔