بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ اور ان کی اہلیہ اداکارہ جنیلیا دیش مکھ کا شمار بالی وڈ کی مقبول جوڑیوں میں کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر جنیلیا دیش مکھ کی جانب سے ایک دلچسپ ویڈیوشیئر کی گئی ہے جس میں انہیں پریتی زنٹا سے اس وقت جلن محسوس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب ان کے شوہر رتیش اداکارہ کا ہاتھ چوم کر استقبال کرتے ہیں۔