کیلی فورنیا: سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سمیت ہزاروں نوکریوں کے اجرا کرے گا۔
سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں 7 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا اورہزاروں نوکریوں کے مختلف منصوبوں کا آغازبھی کرے گا جس سے امریکا میں معیشیت کی بحالی بہتر ہوسکے گی۔
اس متعلق گوگل کمپنی کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ایسے سینٹرز میں کی جائے گی جو گوگل کی انٹرنیٹ ریسرچ، ای میلزاوروبا کے دوران پھیلنے والی دوسری سروسزمیں کام آتے ہیں۔ گوگل کی جانب سے اس طرح کی سرمایہ کاری نئی ہے لیکن گوگل معیشیت کو پران چڑھانے کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے۔