ماسکو: صدر بائیڈن کی جانب سے قاتل کہنے پر روسی صدر پیوٹن کا دلچسپ اور معنی خیز جواب سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پیوٹن نے روسی ٹی وی پر صدر بائیڈن کے اس بیان کا جواب دیاجس میں امریکی ہم منصب نے انھیں قاتل اور بے روح شخص قرار دیا تھا۔
انہوں نے اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن میں کہی جانے والی ایک بات یاد آگئی کہ ’’جو کہتا ہے وہی ہوتا ہے‘‘۔ لیکن یہ محض بچکانہ لطیفہ یا تک بندی نہیں ، اس کے پیچھے گہرا نفسیاتی تجزیہ ہے۔ ہم ہمیشہ وہی خصوصیات دوسروں میں دیکھتے ہیں جو ہمارے اندر ہوتی ہیں۔
قبل ازیں روسی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کے بیان سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہش مند نہیں۔