امریکی اورچینی وزرائے خارجہ کی الاسکا میں ملاقات ہوئی ہے جس میں چین نے دوٹوک موقف اپنایا کہ امریکا دوسرے ممالک کو ہمارے خلاف اکساتا ہے۔
اس موقع پر چین نے موقف اپنایا کہ امریکا دوسرے ممالک کو چین کے خلاف اکساتا ہے، بائیڈن انتظامیہ میں امریکی اور چینی عہدے داروں کے درمیان یہ پہلی اعلی سطح کی ملاقات تھی۔
واضح رہے کہ امریکہ جنوبی ایشیا میں بھارت کو خصوصی اہمیت دیتا رہا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ چین کے دنیا بھر میں بڑھتے معاشی و سیاسی اثرورسوخ سے خوفزدہ ہے اور تزویراتی حکمت عملی کے تحت بھارت کو چین کو دبانے کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔