فیس بک گروس میں نمایاں تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد مسائل کا باعث بننے والے صارفین اور برادریوں کی لوگوں تک رسائی محدود کرنا ہے۔
کمپنی کی جانب سے گروپس میں متعدد تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا۔
ان تبدیلیوں کے تحت شہری اور سیاسی گروس کی رسائی کو مزید محدود کیا جائے گا، اصول و ضوابط کی خلاف ورزشی پر صارفین کے خلاف کارروائی اور گروپس موڈریشن کو بہتر کیا جائے گا۔
کمپنی نے بتایا کہ ایسے گروپ ممبرز جو فیس بک اصولوں کی خلاف ورزی کریں گے انہیں پوسٹس یا کمنٹس کرنے سے روکا جائکے گا۔
فیس بک کے مطابق ان صارفین پر یہ پابندی 7 یا 30 دن تک عائد ہوسکتی ہے جس کا انحصار خلاف ورزیوں پر ہوگا، جبکہ وہ دیگر افراد کو کسی گروپ کا حصہ نہیں بناسکیں گے اور نہ نئے گروپس کو تشکیل دے سکیں گے۔
ایک بڑی تبدیلی ایسے گروپس کے حوالے سے ہوگی جن کی جانب سے کمپنی کے اصولوں کی متعدد بار خلاف ورزیاں کی جائیں گی۔