انجلینا جولی براڈ پٹ کے خلاف ثبوت فراہم کرنے کو تیار

212

ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی بریڈ پٹ اور انجلینا جولی ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کو تیار ہیں۔ 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی بریڈ پٹ کے خلاف عائد الزامات جن میں گھریلو زیادتی شامل ہے کا ثبوت فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ 

2016 میں انجلینا کی جانب سے براڈ پٹ سے طلاق کا مقدمہ دائر کرنے  کے بعد بریڈ پٹ پر ایف بی آئی کی تحقیقات شروع کی گئیں تھیں۔ 

براڈ پٹ پر بچوں پر تشدد کے الزامات تھے۔ خیال رہے کہ بریڈپٹ اور انجلینا جولی کے چھ بچے ہیں۔ 

خیال رہے کہ ہالی ووڈ کے معروف ستاروں انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے شادی کے دو سال بعد دس سال پرانا تعلق ختم کر دیا تھا۔

انجلینا جولی نے مزاج مختلف ہونے کی بنیاد پر طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے چھ بچوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ واضح رہے انجلینا اور بریڈ پٹ کے تین بچے لے پالک ہیں۔