’’زندگی تماشا‘‘ نے بہترین فلم کا بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

194

ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم’’زندگی تماشا‘‘ نے ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم اور بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول کی ورچوئل تقریب 15 مارچ کو منعقد ہوئی جس میں 20 ممالک کی 40 فلموں کو دکھایا گیا۔ فیسٹیول کے دوران فلم ’’زندگی تماشا‘‘ نے بہترین فلم کا اسنو لیوپرڈ ایوارڈ جیتا۔ فلم کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ نے جیوری ممبر لوبا بالاگووا کندور سے ایوارڈ حاصل کیا۔ جب کہ فلم کے مرکزی اداکار عارف حسن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

عارف حسن نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی فلم کو عالمی طور پر پزایرائی حاصل ہورہی ہے۔ سرمد کھوسٹ بھی اس موقع پر بہت خوش تھے انہوں نے کہا فیسٹیول کے دوران میری فلم کو دو ایوارڈز ملنے سے میری اور میری ٹیم کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔