دورہ جنوبی افریقہ: اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کورونا میں مبتلا

203

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

16مارچ کو قومی وائٹ بال اسکواڈ کے 35 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے ایک کھلاڑی کا کورونا مثبت آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کی رپورٹ منفی آئی ہے وہ کل لاہور پہنچ جائیں گے۔

قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا.

خیال رہے کہ گزشتہ روزدورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی پہلی کرونا ٹیسٹنگ شروع ہوئی تھی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی پہلی کرونا ٹیسٹنگ آج اپنے اپنے شہروں میں ہوئی اور پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کھلاڑیوں کے ساتھ آفیشلز کی ٹیسٹنگ بھی ہوئی۔

18 مارچ کو تمام اسکواڈ کو لاہور رپورٹ کرنے پر دوسری ٹیسٹنگ کی جائے گی جبکہ قومی وائٹ بال اسکواڈ کی تیسری اور چوتھی ٹیسٹنگ 21 اور 24 مارچ کو لاہور میں ہو گی۔

قومی وائٹ بال اسکواڈ 19 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا اور دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ 26 مارچ کو روانہ ہو گا۔