کراچی: ہالی ووڈ کے سب سے بڑے فلم ایوارڈ آسکر کے لیے پہلی بار کسی مسلمان اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار کو لیڈ رول میں بہترین اداکاری کے لیے نامزد ہونے پر مہوش حیات نے ردعمل دیا ہے۔
38 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد، رز احمد کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ وہ پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد اداکار ہیں جنہیں فلم ’’ساؤنڈ آف میٹل‘‘ میں لیڈ رول میں بہترین اداکاری کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
رضوان احمد کی آسکر میں نامزدگی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی اور پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے میڈیا ہاؤس نے اس خبر کو شائع کیا۔ تاہم بہت سے میڈیا ہاؤسز نے اس بات پر زور دیا کہ رضوان احمد پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد اداکار ہیں جنہیں آسکر ایواڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔