انتہاپسند امریکی پابندیوں کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، صدر روحانی

214

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے ملک کے قدامت پسندوں اور سخت گیروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں عن قریب الیکشن ہونے والے ہیں جبکہ نئی امریکی حکومت بھی ایران کے ساتھ معاہدہ بحال کرنے کا اشارہ دے رہی ہے۔

ایسے میں صدر حسن روحانی نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے نام لیے بغیر کہا کہ اگر کسی طبقے یا شخص کی وجہ سے پابندیوں کے خاتمے میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر ہوئی تو یہ ملک و قوم کے ساتھ بہت بڑا دھوکا ہوگا، ملک میں ایک چھوٹی سی اقلیت پابندیوں کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے اور اسے اپنے اس تباہ کن عمل سے باز رہنا ہوگا، اگر وہ رک جاتی ہے تو حکومت پابندیاں ختم کراسکتی ہے۔