ریاست جارجیا کے مساج پارلرز میں فائرنگ،ایشائی خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک

320

ریاست جارجیا میں فائرنگ کے تین واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں 6 ایشیائی خواتین بھی شامل ہیں۔

ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ہوٹلز میں فائرنگ کے تین واقعات پیش آئے، فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں سے 6 کی شناخت ایشیا سے تعلق رکھنے والی خواتین بتائی گئی ہے۔

پولیس نے واقعے کے قریب سے21 سالہ مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا، حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں، امریکا میں ایشیائی افراد کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔