نوکیا اپنے سستے ترین 5 جی فونز پیش کرنے کے لیے تیار

222

ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے 8 اپریل کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کم از کم 3 نئے نوکیا فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ان فونز میں نوکیا کے سستے ترین 5 جی فونز ایکس 10 اور ایکس 20 شامل ہیں جبکہ ان کے ساتھ ایک مڈرینج فون نوکیا جی 10 بھی پیش کیا جائے گا۔

نوکیا ایکس 10 اور ایکس 20 میں اسنیپ ڈراگون 480 پراسیسر اور 5 جی سپورٹ جیسے فیچرز موجود ہوں گے۔

ابھی نوکیا کا ایک ہی 5 جی فون 8.3 دستیاب ہے جو کافی مہنگا ہے اور دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں یہ 5 جی فونز کی دوڑ میں کافی پیچھے رہ گئی ہے۔