پاکستانی نژاد رض احمد نے آسکرز کی 93 سالہ تاریخ میں ایک نیا اعزاز حاصل کرلیا

211

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز کی 93 سالہ تاریخ میں بہترین اداکار کے طور پر نامزد ہونے والے پہلےمسلمان اداکار بن گئے۔

رض احمد کو فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین کردار اداکرنے پر بہترین اداکار کےایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جب کہ فلم ساؤنڈ آف میٹل کو بیسٹ پکچر ، بیسٹ ایکٹر،بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر، بیسٹ اوریجنل اسکرین پلے، بیسٹ ایڈیٹنگ اور بیسٹ ساؤنڈ سمیت 6 کیٹگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔