تمغہ امتیاز وصول کرنے کا دن یادگار تھا، مہوش حیات

297

اداکارہ مہوش حیات کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے 2019 میں دیے گئے ایوارڈ ’تمغہ امتیاز‘ پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور کئی لوگوں نے ان پر تنقید کی تھی کہ انہیں ان کی اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اگرچہ مہوش حیات نے اس وقت بھی تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا تھا تاہم اب دو سال بعد انہوں نے ایک بار پھر تمغمہ امتیاز ملنے پر لوگوں کی تنقید پر کھل کر بات کی۔

مہوش حیات نے اے آر وائے کے پروگرام ’گھبرانا نہیں ہے‘ میں میزبان واسع چوہدری سے بات کرتے ہوئے تمغمہ امتیاز پر لوگوں کی جانب سے تنقید کیے جانے پر کھل کر بات کی۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ انہیں ایوارڈ ملنا چاہیے یا نہیں؟ اس معاملے پر بحث کرنا ہر کسی کا حق ہے مگر انہیں اس وقت تکلیف ہوئی جب ان کے لیے کہا گیا کہ اداکارہ کو ان کی اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ایوارڈ ملا ہے۔