طالبان کا ماسکو کی میزبانی میں منعقد ’امن مذاکرات‘ میں شرکت کا فیصلہ

دوحہ میں طالبان نے تصدیق کی ہے کہ سینئر ارکان پر مشتمل ان کا ایک وفد افغانستان میں جنگ کے خاتمے سے متعلق مستقبل کے لائحہ پر افغان حکومت سے ماسکو میں ملاقات کرے گا۔
ماسکو کے زیر اہتمام اجلاس میں دونوں فریقین جمع ہوں گے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے مئی کے آخری حصے میں فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا افغانستان میں 2 دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ کیا جائے۔
اس ضمن میں واشنگٹن نے افغان قیادت کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد طالبان کی دوبارہ مقبولیت کے خظرات کے پیش نظر ایک ’جامع‘ حکومت اور امن معاہدے کے قیام کے لیے کام کرے۔