ایوینجرز اینڈ گیم اب دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم نہیں رہی

225

ایوینجرز اینڈ گیم نے 2019 میں دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اوتار سے چھین لیا تھا۔

ایوینجرز 4 نے 2019 میں ریلیز کے بعد 2.7902 ارب ڈالرز کا بزنس کیا تھا اور ہر دور میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی تھی۔

تاہم اوتار نے ایک بار پھر یہ اعزاز دوبارہ اپنے نام کرلیا ہے اور اس کے لیے اسے چین کا شکرگزار ہونا چاہیے۔

اینڈگیم کا بزنس اوتار سے 70 لاکھ سے کچھ زیادہ تھا۔

2009 میں ریلیز ہونے والی ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی یہ فلم ایک بار پھر 12 مارچ کو چین میں ریلیز کی گئی تھی۔

ڈیڈلائن کی رپورٹ کے مطابق 2 دن میں ہی اوتار نے اتنا بزنس کرلیا ہے جس سے اس کا باکس آفس مجموعہ 2.798 ارب ڈالرز سے آگے نکل گیا ہے اور اس طرح وہ ایوینجرز کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔