ممبئی: بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز نے بالی ووڈ کو بھی متاثر کردیا ہے اور متعدد اداکار وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور وائرس کی شرح میں ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس لہر نے بالی ووڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور صرف گزشتہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں متعدد اداکار وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
کورونا وائرس کی حالیہ لہر نے پہلے رنبیر کپور، سنجے لیلا بھنسالی اور منوج باجپائی کو متاثر کیا جب کہ اب مشہور اداکار آشش ودیارتھی، تارا سوتاریا اور سدھانت چترویدی بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
فلم ’اسٹوڈنٹ آف دا ائیر‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے خوبرو اداکارہ تارا سوتاریا بھی وائرس کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلی گئی ہیں تاہم ان کی طبیعت کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آسکی۔