سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی ہے جو جلد ہی صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے چند نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی ہے جس سے تصاویر کو دیکھنے کا طریقہ بہتر ہوجائے گا۔
ٹویٹر سپورٹ کی جانب سے مختلف ٹویٹس میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے بڑی تصاویر اور 4 کے اپ لوڈ کو آئندہ چند ہفتوں میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ میں ایک ٹیسٹ میں جب صارفین ایک تصویر ٹویٹ کرے گا تو کمپوزر میں نظر آئے گا کہ ٹائم لائن میں وہ فوٹو کیسے نظر آئے گی