نیوزی لینڈ: رگبی کے لیجنڈ مسلمان کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

252

نیوزی لینڈ کے لیجنڈ مسلمان کھلاڑی سونی بل ولیمز نے رگبی کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ان کی پوری توجہ باکسنگ پر ہوگی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں اپنی عوام اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے سالوں تک مجھے سپورٹ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ کھیل کے دوران ہونے والے تجربات نے مجھے ایک اچھا انسان بننے میں مدد کی۔ انہوں نے لکھا کہ ہر حال میں اللہ کا شکر ہے۔

خیال رہے کہ سونی بل ولیمز کو اسلام قبول کئے 12 سال ہو چکے ہیں۔ یہ سعادت انھیں فرانس میں حاصل ہوئی جب وہ وہاں تولان کی جانب سے کھیلتے تھے۔