دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

236

 لاہور: دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لئے 32رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ 

چیئرمین قومی سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لیے 32 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شرجیل خان کی واپسی ہوئی ہے جب کہ کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے ارشد اقبال اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پی ایس ایل 6 میں ڈیبیو کرنے والے محمد وسیم جونیئر کو پہلی بار اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔