دبئی: بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ میں کنگ خان کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا۔
2018 میں فلم ’زیرو‘ کے بعد آنے والی کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ اس وقت دبئی میں جاری ہے۔ شوٹنگ کی ایک وڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے، جس میں اداکارکا نیا روپ دیکھ کرمداح حیران ہوگئے ہیں۔