دلی میں کسانوں کا احتجاج جاری، رہنماوں کی ووٹرز سے بی جے پی کو سزا دینے کی اپیل

225

دلی میں بھارتی کسانوں کا متنازع قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، ریاستی انتخابات میں کسانوں کی بی جے پی مخالف مہم تیز ہو گئی، رہنماوں نے کہا ہے ووٹر بی جے پی کو ضرور سزا دیں۔

مودی سرکار کا ساتھ نہ چھوڑنے پر کسان غصے میں آ گئے، ہریانہ میں کسانوں نے بڑے مظاہرے کئے، ریاستی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ مودی، وزیراعلی اور نائب وزیر اعلی کے پتلے جلا دیئے۔ مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ پانچ ریاستوں میں جاری انتخابات میں کسانوں نے بی جے پی کے خلاف مہم تیز کر دی۔

شہریوں کے پاس جا کر دوسری جماعتوں کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی۔ کسان رہنما نے کہا کہ جسے مرضی ووٹ دیں لیکن مودی کے پارٹی کو ووٹ نہیں سزا دیں۔

کاشتکاروں نے اعلان کیا ہے کہ مغربی بنگال کے شہر کلکتے میں کسان ریلیاں نکالیں گے، 26 مارچ کو پورا بھارت بند ہو گا۔