راکھی ساونت نے سری دیوی کا روپ دھار لیا

274

 ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا روپ دھار لیا۔

متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی  بھارتی ڈرامہ کوئن راکھی ساونت نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی مشہور زمانہ فلم ’ناگن‘ کے گیت پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

راکھی ساونت نے اپنے رقص کی ویڈیو ایک ایپلی کیشن کے ذریعے بنائی ہے جس سے سری دیوی کے چہرے کی جگہ اُن کا چہرہ ںظر آرہا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر ایسا ہی لگ رہا ہے کہ جیسے اس گیت پر راکھی ہی رقص کر رہی ہیں۔