ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بھر پور زندگی جینا ہے: ایمن خان

285

اداکار ہ ایمن خان نے کہا ہے کہ ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ زندگی کو بھرپور طریقے سے جینا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ انہوں نے بچپن سے ہی کام کرنا شروع کر دیا اور 2 ،3 سالوں میں انہوں نے بہت کام کیا جس میں ان کی زندگی بالکل نظر انداز ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اب انہیں موقع ملا ہے کہ وہ اپنی زندگی کو بھر پور طریقے سے جئیں اور یہ دیکھیں کہ زندگی کیا ہے ۔