امریکا نے ترکی کو گن شپ ہیلی کاپٹرز کی پاکستان کو فراہمی سے روک دیا

251

واشنگٹن: امریکا نے ترکی کو مقامی طور پر تیار کیے جانے والے 30 گن شپ ہیلی کاپٹرز کی پاکستان کو فراہمی سے روک دیا۔

بلومبرگ نیوز کے مطابق ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کلن نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘امریکا نے پاکستان کو ترکی کے ہیلی کاپٹرز کی فروخت روک دی ہے، جس کی وجہ سے اسلام آباد اسے چین سے خریدے گا’۔

اے ٹی اے کے ٹی 129 اگسٹا اے 129 منگسٹا پلیٹ فارم پر مبنی دو انجن، ٹینڈم سیٹ، ملٹی رول، آل ویدر اٹیک ہیلی کاپٹر ہے اور امریکی انجنوں سے لیس ہے۔

امریکا ایل ایچ ٹی ای سی انجن کے لیے ایکسپورٹ کلیئرنس روک رہا ہے۔

ابراہیم کلن نے کہا کہ اس رکاوٹ سے امریکی مفادات کو ‘زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے’۔

ترکی اور پاکستان نے جولائی 2018 میں ترکی ساختہ گن شپ ہیلی کاپٹر کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

تاہم پینٹاگون کی جانب سے ترک کمپنی کو انجنز کا ایکسپورٹ لائسنس جاری کرنے سے انکار کے بعد اس کی فراہمی کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی تھی۔