کورونا: دنیا بھر میں 26 لاکھ 24 ہزار سے زائد اموات

307

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 82 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 24 ہزار 252 ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 39 لاکھ 25 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 17 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 40 ہزار574 تک پہنچ گئی ہے جبکہ2کروڑ98 لاکھ 1 ہزارسے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ61 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 58 ہزار79 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔