صدر جوبائیڈن کے پالتو کتے وائٹ ہاؤس سے نکال دیئے گئے

264

صدر جو بائیڈن کے پالتو کتوں کو سکیورٹی گارڈ کو کاٹنے کے بعد وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا۔

صدر جو بائیڈن کے پالتو کتوں کو سکیورٹی گارڈ کو کاٹنے کے بعد وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا ، دونوں کتوں کو صدر بائیڈن کے ڈیلاویئر میں گھر منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق جرمن شیفرڈ کا طرز عمل وائٹ ہاؤس کے اسٹاف اور سکیورٹی عملے کے ساتھ اچھا نہیں تھا۔ وہ وائٹ ہاؤس کے عملے کو دیکھ کر بھونکتے اور سکیورٹی عملے کے ارکان پر حملہ کرتے تھے۔

جوبائیڈن نے چیمپ اور میجر نامی جرمن شیفرڈ نسل کے کتے پال رکھے ہیں ، چیمپ نامی کتا جوبائیڈن کے ساتھ 2008، میجر 2018 سے ہے۔ انہیں وائٹ ہاوس میں جوبائیڈن کے منتقل ہونے پر لایا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق سابق صدر اوباما وائٹ ہاوس میں اپنے ساتھ کوئی جانور نہیں لائے تھے جبکہ ان سے قبل وائٹ ہاوس کے مکین بننے والے تمام صدور پالتو جانور رکھنے کے شوقین تھے۔