وزیراعظم مودی نے بھارت اور بنگلادیش کو ملانے والے ایک پل کا افتتاح کردیا جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھارتی ریاست تریپورا اور بنگلادیش کے درمیان بہنے والے دریائے فینی پر تعمیر کیے گئے پُل ’’میتری سیتو‘‘ یعنی دوستی کے پُل کا افتتاح کردیا۔
بھارت اور بنگلادیش کے درمیان قائم کیا گیا یہ پل 1.9 کلومیٹر طویل ہے جو بھارتی قصبے سبروم کو بنگلادیش کے قصبے رام گڑھ سے ملاتا ہے۔ آمدورفت کے علاوہ یہ پل تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ہوگا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ پل سے دونوں ممالک کے درمیان قائم دوستانہ تعلقات مضبوط ہوں گے اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
نریندر مودی نے مزید کہا کہ پُل سے تریپورا کے ساتھ ساتھ جنوبی آسام،