مارک زکربرگ لوگوں کو چند لمحوں میں ‘دنیا میں کہیں بھی پہنچانے’ کے خواہشمند

248

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ایک ایسی ڈیوائس تیار کرنے کے خواہشمند ہیں جس کی مدد سے آپ خود کو دنیا کے کسی بھی حصے میں ‘ چند سیکنڈوں میں پہنچا سکیں’۔

جی ہاں فیس کے کے سی ای او مارک زکربرگ کا ماننا ہے کہ مستقبل قریب میں اسمارٹ گلاسز دور دراز مقامات پر آباد دوستوں اور رشتے داروں سے آپ کے رابطوں کے انداز کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دے گی۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ اسمارٹ گلاسز اور اس سے متعل ورچوئل میٹنگز سے سفر اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

ایک انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے کہا ‘یقیناً گاڑیاں اور طیارے اپنی جگہ موجود رہیں گے، مگر ہم لوگ دنیا میں کہیں بھی ٹیلی پورٹ ہوسکیں گے، اس طرح ہم اپنے ذاتی سفر اور سامان کی ضرورت ختم کردیں گے مگر میرے خیال میں یہ معاشرے اور ہمارے سیارے کے لیے بھی بہتر ہوگا’۔

ٹیکنالوجی کمپنیاں جیسے گوگل، ایپل، مائیکرو سافٹ اور فیس بک کی جانب سے اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجیز پر کافی عرصے سے کام کررہی ہیں۔

گوگل نے سب سے پہلے گوگل گلاس کو متعارف کرایا تھا جو یادہ کامیاب نہیں ہوسکا۔

مائیکرو سافٹ نے مسکڈ رئیلٹی ہولو لینس کو متعارف کرایا جبکہ چند دیگر ٹیکنالوجیز بھی پیش کیں، جن کا مصد اگیومینٹڈ رئیلٹی اور ورچوئل رئیلتی ٹیکنالوجی کو آپس میں ملا کر رابطوں کے انداز کو بدلنا ہے۔

فیس بک کی جانب سے بھی اسمارٹ گلاسز کی تیاری پر کام ہورہا ہے اور اس کے لیے کئی کمپنیوں سے اشتراک بھی کیا گیا ہے۔