واٹس ایپ اپنے کلاؤڈ بیک اپ کی حفاظت کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جسے ’’پاس ورڈ پروٹیکشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس سے بیک اپ چیٹس محفوظ ہوجائیں گی۔
اگرچہ واٹس ایپ چیٹس پیغام بھینجنے اور وصول کرنے والے کے درمیان خفیہ ہوتی ہیں، کوئی اور اسے نہیں دیکھ سکتا تاہم یہ تحفظ گوگل ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ پر محفوظ آن لائن بیک اپ میں نہیں ہوتا۔
اس ضرورت کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ بیک اپ میں بھی اب پاس ورڈ پروٹیکشن فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ یہ سہولت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔