برسلز:اولمپک آفیشل پائرے اولیور بیکرز نے کہا ہے کہ ٹوکیو گیمز آئندہ برس نہ ہوئے تو پھر کبھی نہیں ہوں گے۔
اولمپک آفیشل پائرے اولیور بیکرز نے تصدیق کی ہے کہ رواں برس ملتوی ہونیوالے ٹوکیو گیمز اگر آئندہ برس نہ ہوئے تو پھر ان کا انعقاد نہیں ہو سکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بات پر جاپان کیساتھ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس بیخ میں بھی اتفاق ہو چکا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونیوالے ٹوکیو گیمز کیلئے آئندہ برس آخری چانس ہوگا۔