کورونا وائرس کا وار، جمناسٹک ورلڈکپ منسوخ

210

عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر جاپان میں ہونے والا جمناسٹک ورلڈ کپ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

جمناسٹک ورلڈ کپ کا انعقاد 4 مئی سے ٹوکیو میں شیڈول تھا۔ اس کو اولمپکس کا تجرباتی ایونٹ قرار دیا گیا تھا۔ جمناسٹک ورلڈکپ میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس نے نمائندگی کرنا تھی۔

ٹوکیو میں اب ملکی سطح کا ایتھلیٹکس ایونٹ ہوگا۔ حکام ملکی سطح کے ایتھلیٹکس ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر اولمپکس گیمز ہوں گی۔ ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے شیڈول ہیں۔