لارڈز تاریخی میچ کی میزبانی سے محروم

216

دبئی: کرونا وبا کے باعث آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا وینیو تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہوم آف کرکٹ لارڈز میں شیڈول تھا تاہم کووڈ کے باعث آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لندن سےساؤتھمپٹن منتقل کردیا گیا ہے۔

گراؤنڈ میں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولت کے سبب فائنل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل وینیو کی تبدیلی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔