پاکستانی شائقین کیلیے بھارتی دروازے کھلنے کا امکان

240

 لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی شائقین کیلیے بھارتی دروازے کھلنے کا امکان ہے۔

ویزوں کی وجہ سے پاکستان ویمن ٹیم کا دورئہ بھارت منسوخ ہو گیا تھا، اس بدمزگی کے بعد رواں سال اکتوبر، نومبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پی سی بی نہ صرف کرکٹرز اور معاون اسٹاف بلکہ صحافیوں و شائقین کیلیے بھی ویزوں کی یقین دہانی چاہتا ہے۔

گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین احسان مانی نے کہا تھا کہ اگر تحریری یقین دہانی نہ کروائی گئی تو ہم آئی سی سی سے میگا ایونٹ یواے ای منتقل کرنے کا مطالبہ کرنے میں حق منجانب ہوں گے، اتوار کو ایک بھارتی اخبارسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبرز ایگریمنٹ کے تحت ویزوں کا اجرا میزبان بورڈ کی ذمہ داری ہے۔