بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرا بیٹا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گیا ہے۔ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور کی والدہ نیتو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیٹے کی صحت یابی کے حوالے سے لکھا کہ آپ سب کی تشویش اور نیک تمناؤں کا شکریہ، رنبیر خود کو گھر میں قرنطینہ کیے ہوئے ہیں اور احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کر رہے ہیں۔