کویت میں کورونا مریضوں کی گنتی 31,843ہو گئی

381

 کویت میں کورونا مریضوں کی گنتی میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ مملکت میں گزشتہ روز مزید 717افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کویتی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی مجموعی گنتی31,843ہو گئی ہے، جن میں غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔نئے مریضوں میں کویتی، بھارتی ، مصری اور بنگلہ دیشی ہیں جبکہ باقی دیگر ممالک کے تارکین ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے بتایا کہ نئے مریضوں سے رابطے میں رہنے والے افراد کے بھی کورونا ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔ مملکت میں گزشتہ روز کورونا کے مزید10 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی گنتی 264 تک جا پہنچی ہے۔اس وقت196 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔گزشتہ روز کورونا کے 923مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے،ان افراد کو گھروں میں چودہ دن تک قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔