کراچی: پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے کے بعد ملتان سلطانز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے لاڑکانہ پہنچنے پر علاقہ مکین نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی کردیا تھا تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ لیگ کے بقیہ میچز مئی یا نومبر میں کروائے جانے کا امکان ہے۔