بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کو سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنائے ایک سال کا عرصہ بیت گیا۔
سال کے 365 دن پورے ہونے پر کرینہ کپور نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان کے مختلف لمحات کے کلپس اور تصاویر شامل ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ وہ محظوظ ہونے کے اس سفر کو جاری رکھیں گی۔
خیال رہے کہ انسٹاگرام پر کرینہ کپور کے فالوورز کی تعداد 6.1 ملین یعنی 61 لاکھ ہے۔