آسٹریلیا نے میانمار کے ساتھ دفاعی تعلقات معطل کردیے

236

میانمار میں گزشتہ ماہ حکومت کے خلاف بغاوت پر بڑے پیمانے پر مظاہروں کے خلاف ملک کی فوج کی طرف سے سخت کریک ڈاؤن کے دوران آسٹریلوی وزیر خارجہ امور ماریس پینے نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نے میانمار کے ساتھ اپنے دفاعی تعاون کے پروگرام کو معطل کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا روہنگیا اور دیگر میانمار کی اقلیتوں کے لیے فوری طور پر انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش بھی کرے گا۔

ماریس پینے نے کہا کہ ‘ہم سب سے زیادہ دباؤ کا شکار انسانیت سوز اور ابھرتی ہوئی ضرورتوں کو ترجیح دیں گے اور یہ یقینی بنانا چاہیں گے کہ ہماری انسان دوستی کے ساتھ مشغولیت حکومتی یا حکومت سے وابستہ اداروں کے ساتھ نہیں بلکہ غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ ہو اور اس کے ذریعے ہو’۔