گوگل کا ڈوڈل تبدیل کرکے خواتین کو خراج تحسین

236

گوگل نے بھی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں سمینارز اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں خواتین کی اہمیت اور صنفی مساوات کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

دن کی مناسبت سے سرچ انجن گوگل نے بھی ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

گوگل نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنا ڈوٖڈل تبدیل کرکے خواتین کے نام کیا ہے جب کہ اس ڈوڈل کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر کلک کرنے پر ایک مختصر اینی میٹڈ ویڈیو کھل جائے گی۔

گوگل ڈوڈل کی مختصر ویڈیو میں یہ دکھایا گیا ہے اسکول ہو یا دفتر، اسپتال ہو یا پولیس اسٹیشن، خواتین ہر شعبے میں ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔