مقبوضہ کشمیر میں روہنگیا پناہ گزینوں کی ’گرفتاری‘ کا عمل شروع

231

سرینگر: مقبوضہ جموں اور کشمیر میں حکام نے 168 روہنگیا پناہ گزینوں کو حراست میں لے کر حراستی مرکز میں منتقل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ متنازع خطے میں مقیم ہزاروں مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع کردیا گیا۔

انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ نے بتایا کہ متنازع خطے کے محکمہ داخلہ کی ہدایت کے بعد جموں کے جنوبی شہر میں رہنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی شناخت کا عمل شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں تقریباً 5 ہزار روہنگیا مسلمانوں نے مقبوضہ کشمیر میں پناہ لی ہے۔