برطانوی نژاد ایرانی خاتون کو 5 سال کی سزا مکمل ہونے کے باوجود رہائی نہ مل سکی

237

تہران: جاسوسی کے الزامات میں ایرانی جیل میں 5 سال سے قید برطانوی نژاد ایرانی خاتون نازنین زاغری کی سزا مکمل ہوگئی تاہم وہ ابھی لندن میں اپنے گھر واپس نہیں جاسکتی کیوں کہ انہیں نئے مقدمے کی کارروائی کا سامنا ہے۔

کئی سالوں سے چلنے والے نازنین زاغری کے کیس میں آنے والے اتار چڑھاؤ نے بین الاقوامی غم و غصے کو جنم دیا تھا اور برطانیہ اور ایران کے مابین پہلے سے کشیدہ سفارتی تعلقات مزید خطرناک ہوگئے تھے۔

حالانکہ نازنین زاغری نے اپنی سزا مکمل کرلی ہے، انہیں اپنی نگرانی کا ‘کڑا’ اتارنے اور نظر بندی ختم کرنے کی اجازت مل گئی ہے تاہم برطانیہ اور ایران کے مابین بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے پیشِ نظر ان کا مستقبل غیر یقینی ہے۔