چینی خلائی جہازسے مریخی سطح کی حیرت انگیز تصاویر موصول

249

بیجنگ: اس سال ہم نے متحدہ عرب امارات، امریکہ اور چین کے مریخی سفیروں کو سرخ سیارے پر پہنچتے دیکھا ہے۔ ان میں سے ناسا کا جدید ترین خلائی جہاز پریزرویئرنس مریخ پر اترنے کے بعد چہل قدمی کررہا ہے۔ اماراتی خلائی جہاز مریخ کے گرد گھوم رہا ہے جبکہ چینی مشن تیان وین اول ایک ماہ سے زیرِ گردش ہے اور اب اسے مریخ کی بہت خوبصورت اور حقیقی تصاویر بھیجی ہیں۔

تیان وین ون کچھ وقت کےلیے مریخی مدار میں زیرِ گردش رہے گا اور اس کے بعد وہ اس کی سطح پر جااترے گا۔ واضح رہے کہ تیان وین کا مطلب ’آسمانی سچائی کی تلاش‘ ہے۔ اب چینی خلائی ایجنسی ، سی این ایس اے نے جمعرات کو دو بلیک اینڈ وائٹ اور رنگین تصاویر زمین پر بھیجی ہیں۔

تیان وین اول تین مریخی مشن پر مشتمل ہے جن میں سے ایک اس کی سطح پرغالباً اپریل میں اترے گا۔ اب اس کے سروے کیمروں نے تین تصاویر لی ہیں جو بہت تفصیلی ہیں۔ انہیں دیکھتے ہوئے چینی سائنسداں مریخی جہاز اتارنے کی موزوں جگہ کا انتخاب کریں گے۔