ایلون مسک کے اثاثوں میں ایک ہفتے کے اندر 42 کھرب روپے کی کمی

232

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے گزشتہ سال تاریخ میں سب سے زیادہ تیزرفتاری سے کمائی کے نئے ریکارڈز بناکر دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اور اب یہ سلسلہ الٹا چل پڑا ہے اور بہت زیادہ چونکا دینے والا ہے۔

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو کے اثاثوں میں یکم مارچ کے بعد ایک ہفتے کے دوران 27 ارب ڈالرز (42 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی کمی آئی ہے کیونکہ ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

اس وقت ایلون مسک 157 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور ابی بھی وہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں، مگر اب وہ ایمیزون کے بانی جیف بیزوز سے 20 ارب ڈالرز پیچھے رہ گئے ہیں، جو حال ہی میں ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔

ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 2020 کے دوران 743 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ان کے اثاثوں میں اربوں ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

پھر جیف بیزوز سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین کر اپنے نام کیا جبکہ جنوری میں ان کے اثاثے 210 ارب ڈالرز تک پہن گئے تھے۔