ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز تین۔ دو سے اپنے نام کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلےگئے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں کینگروز نے کیویز کو جیت کیلئے ایک سو تینتالیس رنز کا ہدف دیا، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 36 اور میتھو ویڈ نے 44 رنز بنائے، اسٹوئینس 26 رنز بناسکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سوڈھی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2 دو وکٹیں حاصل کیں۔
اکہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ جبکہ ایش سوڈھی کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔