کینیڈا کی ولاگر روزی گیبریل نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

246

پاکستان میں بائیک پر سیاحت کرنے والی کینیڈا کی معروف ولاگر روزی گیبریل پاکستانی نوجوان کے عشق میں مبتلا ہوگئیں اور اب دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔

پاکستان میں 2019 کو بائیک پر سیاحت کرنے والی کینیڈا کی ولاگر روزی گیبریل شمالی علاقہ جات کے پُرسکون اور پرفضا مقامات کے حسن سے متاثر ہوئی تھیں اور پوری دنیا کو پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور لذیذ کھانوں سے متعارف کرایا تھا۔

روزی گیبریل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی زندگی کے سب سے حسین لمحے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ پاکستان آ کر کسی کے پیار میں گرفتار ہوجاؤں گی۔