اردو زبان کے ممتاز شاعر یوسف ظفر مشہور ادبی جریدے ہمایوں کے مدیر اور حلقہ ارباب ذوق کی بنیاد ڈالنے والوں میں شامل ہیں جن کا یومِ وفات ہے۔ انھوں نے زندگی میں نامساعد حالات کا سامنا کیا، لیکن علم و ادب سے جڑے رہے اور نام و مقام بنایا۔
یکم دسمبر 1914ء کو مری میں پیدا ہونے یوسف ظفر نے 1936ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ زندگی کی کٹھنائیوں اور حالات سے لڑتے ہوئے 1939ء میں انھوں نے مشہور شاعر میرا جی کے ساتھ حلقہ ارباب ذوق کی بنیاد ڈالی۔ قیامِ پاکستان کے بعد ادبی جریدے کی ادارت سنبھالی اور پھر ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوگئے۔ انھوں نے اسٹیشن ڈائریکٹر کے عہدے تک ریڈیو سے اپنا ناتا جوڑے رکھا۔