امریکی سینیٹ نے 1.9 ٹریلین ڈالر کا کورونا امدادی منصوبہ منظور کر لیا

245

امریکی سینیٹ کی جانب سے  ایک ارب 90 کروڑ ڈالرکا کورونا وائرس امدادی منصوبہ منظورکر لیا گیا ہے۔

ووٹنگ کے لیے ڈیموکریٹس کو ہفتہ واربے روزگاری الاؤنس کو 300 ڈالر تک لانا پڑا جب کہ بل اب دوبارہ ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا۔

اس ضمن میں امریکی صدرجوبائیڈن کہتے ہیں کہ لوگوں کو رقوم کی ادائیگی اسی ماہ شروع کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے صدر منتخب ہونے کے فوری بعد کورونا وائرس سے بچاؤ اور معیشت کی بحالی کے لیے 1.9 ٹریلین ڈالر کے کورونا ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔