میانمار میں پولیس نے فوجی بغاوت کے خلاف جاری دھرنے کو ختم کرنے کے لیے سیکڑوں مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرین پر کریک ڈاؤن کیا۔
اتوار کے روز منڈالیا میں سیکڑوں ہزار افراد پر مشتمل دھرنے کو توڑنے کے لیے میانمار پولیس نے آنسو گیس فائر کیے۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملک کے مرکزی شہر ینگون اور شمالی شان کے علاقے میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ فائر کیے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ تاریخی مندر کے قصبے بگن میں پولیس نے فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کو توڑنے کے لیے فائرنگ کیے اور متعدد رہائشیوں نے سوشل میڈیا پوسٹوں میں کہا کہ لائیو گولیاں فائر کی گئیں۔
تاہم کسی جانی نقصان کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا۔